single photo

ملازمتیں ہی ملازمتیں: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی ، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات ایک بار پھر مہربان ہو گیا، پاکستانیوں کو اب تک کی شاندار خوشخبری سنا دی، جان کر قوم خوشی سے نہال ہو گئی . متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنے ملک میں لیبر مارکیٹ سے متعلق ڈیٹا بیس تک رسائی کی پیشکش کر دی .

ضرور پڑھیں: افواہوں کا ڈراپ سین۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اسپتالوں کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک میں لیبر مارکیٹ سے متعلق ڈیٹا بیس تک پہنچنے کی رسائی کی پیشکش کر ڈالی جس سے امارات میں پاکستان کی افرادی قوت میں اضافے میں مدد ملے گی. رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا بیس تک رسائی کی پیشکش متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل نصیر بن ثانی الحملی نے وزی اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کے بعد کی پاکستان کو اب یو اے ای کی لیبر مارکیٹ میں ملازمت کے موقعوں سے متعلق جدید معلومات حاصل ہوں گی، اس اقدام سے پاکستان کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق اپنی افرادی قوت کو ترتیب دینے میں مدد بھی ملے گی.

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تیار ہے. ملاقات میں فریقین نے پاکستانی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ملازمتوں سے متعلق تنازعات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کیا. قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی ہوا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد انکی بیٹی ’ ایوانکا ٹرمپ ‘ کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان، پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے

Top