single photo

پاکستان کی موجودہ صورتحال۔۔۔!!! کیا مارشل لاء لگنے والا ہے؟ پاکستان کو افراتفری سے بچانے کے لیے دوست ملک کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہی لگ رہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء نہیں لگے گا اور اگر لگ بھی گیا تو پاکستان کو اسکا کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نامور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان پر غیر ملکی پابندیاں مزید سخت کر دی جائیں گی، احتساب کا عمل مشکوک ہوجائے گا، اداروں میں کسسی قسم کی اصطلاحات نہیں ہونگی کیونکہ ایف اے ٹی ایف میں سب سے بڑی اور لازمی شرط ہی یہی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت قائم رہنی چاہیئے، لیکن اس وقت بہت ساری قوتوں کی کوشش یہی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی طرح مارشل لاء لگ جائے اور عوام باہر نکل کر اداروں کے ساتھ ٹکرا جائے .

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے بھی یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ ہمیں لکھ کر دیں اور باقاعدہ ہدایات کریں کہ اس محکمے نے کیا کیا کام کرنے ہیں؟ کیونکہ آخر میں آکر سارے کا سارا ملبہ اس محکمے پر ڈال دیا جاتا ہے، اس وقت مقتدر حلقوں کی کوشش ہے کہ سارے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے، اگر یہ معاملات حل نہ ہوسکے تو ملک میں انارکی بڑے گی، علمائے اکرام اور سیاستدان سے حملوں کے ذریعے مشرقی اور مغربی سرحد پر بھی کشیدگی بڑھتی جائے گی ، پاکستان کو افرا تفری سے بچانے کے لیے دوست ملک بھی پاکستان کے مسئلے میں کود پڑے ہیں، اس وقت معاملات سڑکوں پر نہیں گئے لیکن خدانخواستہ اگر یہ معاملات سڑکوں پر چلے گئے تو ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا، اس وقت تما اسٹیک ہولڈرز کو چاہیئے کہ معاملات کو حل کروائیں کیونکہ اگر اب بات ہاتھ سے نکل گئی واپسی کی کوئی راہ نہیں بچے گی.

..

Top