CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

16473

 

 

 

  • Deaths
    361
  • Sindh
    6053
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1049
  • KP
    2313
  • Islamabad
    313
  • GB
    339
  • AJK
    66

 


رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

لاہور (قدرت روزنامہ) منشیات کے کیس میں قید رانا ثناء اللہ کے مقدمہ کی سماعت کرنیوالے جج مسعود ارشد باگڑی کو تبدیل کردیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جج کا تبادلہ ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے بطور جج کیا گیا ہے .

جو 2 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے. اس سے قبل آج رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کے کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے سرکاری وکیل کاشف جاوید پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ تین نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے .

گلبرگ پولیس نے دھمکیاں دینے، کار کو نقصان پہنچانے اور ایک سے زائد افراد کا حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا . ایف بی آر کے متن میں کاشف جاوید کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کے کیس کی پیروی کر رہا ہوں، مشکوک افراد کی طرف سے گزشتہ کئی روز سے پیچھا کیا جا رہا تھا اور دھمکیاں بھی دی جارہی تھی.گزشتہ رات لبرٹی کے قریب سفید کرولا 18 /147- LEE کار نے میرا پیچھا کیا اور کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور میں بال بال بچ گیا .لوگوں کا ہجوم دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.

..


Top