single photo

جیل میں موجود مریم نواز کی طبیعت خراب، حسین نواز نے کارکنوں سے بڑی اپیل کردی

      لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی بیمار پڑ گئیں، بھائی حسین نواز نے سوشل میڈیا پر بتایا . ہمیں حالات کے جبر کیوجہ سے بھولنا نہیں چاہیے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں .

حکومت پنجاب کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے اور نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے. انہیں بے وجہ قید میں رکھا گیا ہے.حسین نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مریم نواز کیلئے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں.دوسری جانب لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو حراست میں لے لیا 0گیا .ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے محمد صفدر کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے.انہوں نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پولیس نے راوی ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا، وہ بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے.پولیس کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیزباتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدرکیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا اور یہ مقدمہ 11 اکتوبر کے بعددرج کیا گیا.البتہ نمائندہ جیو کے مطابق محمد صفدر کے خلاف اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، نیب کورٹ سے مریم نواز پیشی کے بعد واپس جارہی تھیں تو اس وقت ن لیگ کے کارکنوں کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہوئی تھی جس پر محمد صفدر نے چھڑانے کی کوشش کی تھی.اس معاملے پر پولیس نے تھانہ اسلام پورہ میں کارِ سرکار میں مداخلت پر کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر ن لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور آج اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے.

..

Top