single photo

ترکی نے کبھی دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے اور نہ کریگا ،ترک صدر

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترک صدر طیب اردوان نے سوال پوچھا ہے کہ کیا پیٹرول کا قطرہ ، خون کے ایک قطرے سے قیمتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے کبھی دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے اور نہ کریگا . “گلوبلائزیشن بحران: خطرات و مواقع” کے عنوان پر ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2019 کا انعقاد کیا گیا ، فورم سے ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کیا .

ضرور پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم قابض، دہشتگرد ریاست کے سربراہ ہیں،ترک صدر

اپنے خطاب میں انہوں نے ڈیموکریسی اور انصاف کی فراہم کو دنیا بھر کے نظریات کو یکجا کرنے اور ایک آزادبحث و مباحثہ کا ماحول تشکیل دینے سے مربوط کیا. اپنی تقریر میں انہوں نے شمالی شام میں براستہ عراق اسلحہ و فوجی سازو سامان بھیجنے کا بھی تذکرہ کیا اور پوچھا کہ دنیا کی طاقتور ترین جمہوریت کا شور مچانے والے اس حرکت کی وضاحت کرینگے.ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی ممالک پر طنز کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آپ لوگ دہشت گردی کے سخت خلاف نہیں تھے، انہوں نے مزید پوچھا کہ کب سے آپ نے ان دہشت گردوں کا ساتھ دینا شروع کردیا.ان کامزید کہنا تھا کہ ترکی نے کبھی دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے اور نہ کریگا.

..

Top