single photo

نواز شریف کو ہسپتال لانے کی وجہ صرف پلیٹ لیٹس کا معاملہ نہیں تھا، عامر لیاقت کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کو ہسپتال لیکر آنا اس لئے ضروری تھا کہ یہ صرف پلیٹ لیٹس کا معاملہ نہیں تھا، وہ دل کے مریض بھی ہیں . ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہے کہا کہ کوئی کسی کے مرنے کاانتظار نہیں کرسکتا .

ضرور پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت مزید ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد18ہزار رہ گئی

کسی کے انتظار کرنے سے کوئی مرتا ہے نہ جیتا ہے . اللہ تعالیٰ نے یہ اختیار ملک الموت کودیاہواہے . وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے آتے ہیں اور جان لیکر چلے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر پلیٹ لیٹس دوہزار رہ جائیں تومریض سے ملاقات نہیں کی جاسکتی اورایسے مریض کو 24گھنٹے تک کھاناتک نہیں کھلایا جاسکتا

لیکن نواز شریف نے تو کھانا کھایاہے اوران کے بھائی شہباز شریف نے ان سے تین گھنٹے تک ملاقات کی ہے . عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف اورآصف زرداری کا سایہ ان کے کرپٹ بچوں پر سلامت رکھے . نواز شریف کو ہسپتال لیکر آنا اس لئے ضروری تھا کہ یہ صرف پلیٹ لیٹس کا معاملہ نہیں تھا. وہ دل کے مریض بھی ہیں. انہوں نے کہاحکومت خندقیں کھود رہی تو خندق کھودنا تو سنت ہے . کیا ہوا خندقیں کھودی جارہی ہیں ، خندقیں کھودنا تو اچھی بات ہے .

..

ضرور پڑھیں: جاتی امرا پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 26 ہزار ہو گئی

Top