single photo

لندن کے پاکستانی نژادمیئرصادق خان نے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے ہونیوالے احتجاج کی کال کوغیرقانونی قراردیا

      لندن (قدرت روزنامہ)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لندن کے میئرصادق خان نے مسئلہ کشمیرکے بارے میں لندن میں دیوالی کے موقع پربھارت مخالف مارچ کے منصوبے کی مذمت کی ہے . صادق خان نےکہاکہ اس سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مختلف طبقات میں تفریق پھیلے گی صادق خان نے منتظمین اوراس میں شرکت کاارادہ رکھنے والے افرادسے ریلی منسوخ کرنیکی اپیل کی ہے ،مارچ کے منتظمین نےریلی کے لیے اجازت طلب کی تھی اس ریلی میں پانچ سے دس ہزارافرادلندن میں قائم بھائی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کاارادہ رکھتے ہیں .

لندن اسمبلی کی بھارتی نژادرکن نوین شاہ کے خط کے جواب میں پاکستانی نژادلندن میئرصادق خان کی جانب سے ایک خط جاری کیاگیااوراس میں لکھاگیاکہ دیوالی کے موقع پرلندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والااحتجاج قابل مذمت ہے.

..

Top