single photo

ئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے کن 2اہم ترین اداروں کواپنےماتحت کرنیکی شرط رکھ دی

      اسلام آبا(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کی جانب حکومت پاکستان کوایک نئی شرط بھیجی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ بجلی اورگیس کے محکموں کوہمارے ماتحت کیاجائے . یہ محکمے خریدوفروخت کاڈیٹابراہ راست آئی ایم ایف کوفراہم کریں،آئی ایم ایف کی جانب سے کہاگیاہے کہ ادارہ بجلی اورگیس کے محکموں کی براہ راست نگرانی کر ناچاہتاہے .

ڈیٹاسورس کی دیگرذرائع سے منتقلی پرآئی ایم ایف نے تحفظات کااظہارکیاہے.وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈیٹاجدیدآلات سے آئی ایم ایف کوموصول ہونے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے.ذرائع کے مطابق نیپرااوراوگراحکام سے اس حوالے سے براہ راست تبادلہ خیال بھی کیاگیا.بجلی کی تقسیم کاراوربلنگ کمپنیوں کے حکام سے بھی اس حوالے سے رائے طلب کرلی گئی ہےجبکہ ڈیٹاکے براہ راست آئی ایم ایف کوموصول ہونے کے طریقہ کار پرکام بھی شروع کردیاگیاہے.

..

Top