single photo

پاکستان ائیرفورس کوبنانے میں یورپ کے کس ملک کے شہریوں کاکرادتھا،ایسی بات جوپاکستانیوں کومعلوم نہیں

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یورپی ملک پولینڈ کے ساتھ پاکستان کے رسمی تعلقات توہیں مگرحقیقت میں ان دونوں ممالک کے مابین ایک تاریخی نسبت بھی ہے جوکہ بہت کم پاکستانیوںکومعلوم ہوگی ،معروف سائٹ وکی پیڈیاکےمطابق دوسری جنگ عظیم میں3ہزارپولش پناہ گزین کراچی میں آکرمقیم ہوگئے اورجب اس کے چندسال بعدپاکستان معرض وجودمیں آیاتوپولینڈ کی فوج نے پاک فضائیہ کی بنیادرکھنے میں مدددی . رپورٹ کے مطابق آج بھی کراچی کے کرسچین گورا قبرستان میں پولینڈ کے ان پناہ گزینوں کی لگ بھگ 58قبریں موجودہیں ،جب پاکستان بناتوپاک فضائیہ نے پولینڈ کے تقریباً چالیس افسران کوکنٹریکٹ پربھرتی کیا،یہ کنٹریکٹ تین سالہ تھاتاہم ان میں سے ایک ’ولادی سلاترووکز‘نامی آفیسرواپس پولینڈ نہیں گیا،اس نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی اورترقی کرتے ہوئے پاک فضائیہ میں ائیرکموڈورکے عہدے تک پہنچا،بعدازان اس نے سپارکوکی سربراہی بھی کی .

حمزہ نامی صارف نے ویب سائٹ Redditپراس آرٹیکل پرکمنٹ کرتے ہوئے مزیدمعلومات دیں ،اس نے بتایاکہ پولینڈ کے ان آفیسرز میں سے ایک ترقی کرتے ہوئے ائیرمارشل بھی بنا.یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کابھی حصہ رہا،پولینڈ کے سفارتخانے نے سویت یونین کی ایماء پراس شخص پردبائوڈ الاکہ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے راز بتائے لیکن اس نے انکارکردیااوراس کی موت پاکستان میں ہی ہوئی.

..

Top