single photo

تبدیلی کا جنازہ نکل گیا ، پی ٹی آئی کی معروف شخصیت نے زرا سی بات پر عام شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو لنک میں دیکھیں

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تبدیلی کا جنازہ نکل گیا ، پی ٹی آئی کی معروف شخصیت نے زرا سی بات پر عام شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا . .

..تبدیلی سرکار نے پاکستان میں تبدیلی کا جنازہ نکال دیا ، پی ٹی آئی کے متحرک کارکن نے عام شہری کا وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا. تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں گلشن مارکیٹ کے صدر نے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والے شہرہی علی عباس پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کر ڈالا.تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں شہری کو فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا.پی ٹی آئی کے الیاس نامی متحرک کارکن نے کمنٹ کرنے والے شہری پر بدترین تشدد کیا. جس کے باعث بیوٹی سیلیون پر کام کرنے والا نوجوان زخمی ہو گیا.بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گلشن مارکیٹ کے صدر الیاس کی تصویر پر "چوروں کے سردار" کا کمنٹ کیا.جس کے بعد محمد الیاس نے نوجوان کی شناخت کی اور بالاآخر اسے ڈھونڈ نکالا.اور ساتھیوں کے ہمراہ اس پر بدترین تشدد کی جس سے نوجوان کے بازو اور گردن پر چوٹ آئی. اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کس کتنے برے طریقے سے شہری کو صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. جب کہ محمد الیاس کا موقف ہے کہ میں نے نوجوان کو صرف دو تھپڑ مار کر سمجھانے کی کوشش کی.جب کہ زخمی شہری کا کہنا ہے کہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی صورت میں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں.ان کا کہنا ہے کہ محمد الیاس نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی شکایت درج کروانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے.اس وجہ سے میں محمد الیاس کے خلاف کاروائی کرنے سے ڈر رہا ہوں.

..

Top