single photo

پاکستان اور بھارت نے اہم کام پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کرتار پور راہداری کھولنے کے مسودے پر متفق ہو گئے ،بھارت نے 20ڈالر فی یاتری سروس فیس کی وصولی کا فیصلہ تسلیم کرلیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت 23اکتوبر کو راہداری معاہدے پر دستخط کریں گے .

ضرور پڑھیں: بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل ۔۔۔۔ عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔۔۔ بڑا اعلان کر دیا

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسودے پر اتفاق کرنے پر خوش ہے ،

سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں .انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے انتظامات بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے ،دنیا بھر کی سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے .ان کاکہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کوکرتار پورراہداری کے افتتاح کی دعوت دی ہے جو کہ انہوں نے قبول کرلی ہے ،وہ ایک شہری کی حیثیت سے آئیں گے .

..

ضرور پڑھیں: جب اور جہاں ضرورت پڑی بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے گا، پاکستان

Top