CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

18806

 

  • Deaths
    432
  • Sindh
    7102
  • Punjab
    6854
  • Balochistan
    1172
  • KP
    2907
  • Islamabad
    365
  • GB
    340
  • AJK
    66

 

 

 


پی ٹی آئی کارکن نے تصویر پر “چوروں کا سردار” کا کمنٹ کرنے والے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا

ملتان (قدرت روزنامہ) فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کیوں کیا؟ ملتان میں گلشن مارکیٹ کے صدر نے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والے شہرہی علی عباس پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کر ڈالا . تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں شہری کو فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا .

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی “ڈوریمون“ کارٹون کیوں بند کروانا چاہتی ہے؟

پی ٹی آئی کے الیاس نامی متحرک کارکن نے کمنٹ کرنے والے شہری پر بدترین تشدد کیا. جس کے باعث بیوٹی سیلیون پر کام کرنے والا نوجوان زخمی ہو گیا.

بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گلشن مارکیٹ کے صدر الیاس کی تصویر پر "چوروں کے سردار" کا کمنٹ کیا.جس کے بعد محمد الیاس نے نوجوان کی شناخت کی اور بالاآخر اسے ڈھونڈ نکالا.اور ساتھیوں کے ہمراہ اس پر بدترین تشدد کی جس سے نوجوان کے بازو اور گردن پر چوٹ آئی. اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کس کتنے برے طریقے سے شہری کو صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. جب کہ محمد الیاس کا موقف ہے کہ میں نے نوجوان کو صرف دو تھپڑ مار کر سمجھانے کی کوشش کی.

جب کہ زخمی شہری کا کہنا ہے کہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی صورت میں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں.ان کا کہنا ہے کہ محمد الیاس نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی شکایت درج کروانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے.اس وجہ سے میں محمد الیاس کے خلاف کاروائی کرنے سے ڈر رہا ہوں.سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد شہری پر صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کرنے کے عمل پر شدید تنقید کی گئی ہے.نوجوان پر کس طرح سے تشدد کیا گیا آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی “ڈوریمون“ کارٹون کیوں بند کروانا چاہتی ہے؟


Top