single photo

”دی100“ میں تین پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب

لندن(قدرت روزنامہ) کرکٹ کے موجد برطانیہ نے اس کھیل کو جدید اور سنسنی خیز بنانے کےلئے ایک نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے جسے ’دی 100‘ کا نام دیا گیا ہے . 2020 ءمیں شروع ہونےوالے اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی ڈومیسٹک کی 8ٹیمیں شریک ہوں گی،ان ٹیموں میں ٹرینٹ راکٹس، ساوتھرن بریو، ناتھرن سپر چارجرز، ویلش فائر، اوول انوینسیبلز، منچسٹر اورجنلز، لندن اسپریٹس اور برمنگھم فینکس شامل ہیں .

ضرور پڑھیں: ”ٹیم کے انتخاب میں درست فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے“

تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کےلئے ڈرافٹنگ کا مرحلہ گزشتہ دن مکمل ہو چکا ہے، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے.

قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عامر کو لندن سپریٹس نے ایک لاکھ یورو میں اپنی ٹیم میں انتخاب کیا ہے.انکے علاوہ لیگ سپنر شاداب خان کو 75 ہزار یورو میں ساﺅتھرن بریو جبکہ شاہین شاہ آفریدی 60 ہزار یورو میں برمنگھم فینکس نے خریدا ہے. خیال رہے ابتداءمیں ڈرافٹ کےلئے 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے تھے، جن میں شاہد خان آفریدی، قومی ٹیم کے نو منتخب ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، وہاب ریاض ، محمد حفیظ ، عماد وسیم سمیت دیگر بڑے نام شامل تھے.دی100 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلے افغانستان کے کپتان راشد خان کا انتخاب کیا گیا، جبکہ یونیورسل باس کریس گیل کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا. اس مختصر طرز کی کرکٹ میں چھ بالوں پر مشتمل روائتی اوور کو ختم کر کے سو گیندوں پر مشتمل دس اوورز کے میچز کا انعقاد کیا جائےگا،

 

میچ کے قوانین پر نظر دوڑائیں تو میچ کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 30 منٹ تک کا ہو گا،100 گیندوں پر مشتمل میچ میں جو زیادہ رنز سکور کرےگا وہ جیت کا حقدار قرار پائےگا،ٹیم کے کپتان اس بات کا فیصلہ کرےگا کہ کس باﺅلر نے پانچ گیندیں کرانی ہے یا دس گیندیں،ہر بالر کو زیادہ سے زیادہ 20 گیندیں کرانےکی اجازت ہو گی. میچ کے دوران ٹیم کو اجازت ہوگی کہ وہ ڈھائی منٹ کا سٹریٹجک ٹائم آﺅٹ لے سکیں.ٹیموں کے کوچز کو بھی اس وقفے کے دوران گراو¿نڈ میں جا کر کھیل کی حکمت عملی پر بات کرنےکی اجازت ہو گی.25 گیندوں پر مشتمل ایک پاوور پلے لینے کی ٹیموں کو اجازت ہو گی جسکے دوران صرف دو کھلاڑی 30 یارڈ کے دائرے سے باہر کھڑے کئے جا سکتے ہیں.اس نئے ایونٹ کا آغاز اگلے سال ہو گا جسکے میچز 17 جولائی سے لےکر 16 اگست تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں کھیلیں جائیں گے.

..

ضرور پڑھیں: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

Top