single photo

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مولانا کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سخت بیانات سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ کیا .

ضرور پڑھیں: وکلا ء کا ہسپتال پر حملہ قابل مذمت،عمران صاحب اور پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کیلئے جو بویا تھا آج کاٹنا پڑ رہا ہے:مریم اورنگزیب

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں اور وزرا کی گفتگو کے ردعمل میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نہ صرف حکومتی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے

بلکہ قومی سلامتی کے اداروں سے وابستہ اہم شخصیات کے خلاف بھی کُھل کر گفتگو کرنے لگے تھے جس کے بعد اس طرز عمل کے باعث حکومتی ٹیم نے اپنے وزرا کو جمیعت علمائے اسلام کے قائدین کے خلاف سخت زبان کے استعمال سے منع کر دیا ہے. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی جس کا تذکرہ وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کی ملاقات کے دوران بھی ہوا تھا. مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق حقانی وزیراعظم عمران خان نے نہائت شائستہ لہجے میں مطالبہ کیا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے لیے اپنا لہجہ تبدیل کر لیں. انہوں نے میٹنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقد کردہ تقریب میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیا.

حامد الحق نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز پیش کی اور وہ ناموں سے پُکارنے کی اپنی پالیسی پر تھوڑا غور کریں. جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 15 سے 20 منٹ کا ایک لیکچر دیا اور کہا کہ وہ مولانا کے خلاف اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے. انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی صورت مولانا فضل الرحمان کے بارے میں شائستہ لہجہ نہیں اپنائیں گے. انہوں نے کہا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا. میں نے دھرنے کے خلاف آپ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آپ سب کو یہاں نہیں بلوایا. جس کے بعد جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین نے بھی ٹاک شوز اور دیگر فورمز پر حکومت اور اداروں کے خلاف کُھل کر بیانات دینا شروع کر دئے تھے.

..

ضرور پڑھیں: ’’صرف ایک کے علاوہ پی ٹی آئی کے اندر کوئی ایسا مائی کا لعل نہیں جو عمران خان کو آنکھیں دکھا سکےکیونکہ ۔ ۔ ۔” وہ کون ہے جس سے وزیراعظم ہر کام مشورہ لے کر کرتے ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات

Top