CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

14788

 

 

 

  • Deaths
    322
  • Sindh
    5291
  • Punjab
    5730
  • Balochistan
    915
  • KP
    2160
  • Islamabad
    297
  • GB
    330
  • AJK
    65

 


” یہ تو میں نے صرف پاک فوج کی وجہ سے کیا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ اداکارہ نیلم منیر نے آئٹم سانگ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اداکارہ نیلم منیر کا تازہ آئٹم سانگ سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ گانا محض اس وجہ سے کیا کیونکہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی . انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ”خوابوں میں جب میں پاکستان گئی،

 

انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی وے“آئٹم سانگ کا دفاع کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ میں نے یہ گانا اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی، شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ تمام یہ جانتے ہو کہ میں کیا کرتی ہوں، اس کی میں ذمہ داری لیتی ہوں اور اس پر فخر ہے .

ضرور پڑھیں: “متعدد ساتھی اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی” آئٹم سانگ ” عشق سمندر” سے شہرت پانیوالی اداکارہ اور بھارتی سیاستدان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گی اور یہ فلم دیکھیں گے ، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں‘.

 

ان کے اس موقف کو بھی کئی صارفین نے ماننے سے انکار کردیا اور ایک صارف نے لکھا کہ " آپ مجھے پسند ہیں لیکن یہ آئی ایس پی آر پر نہ ڈالیں، اس آئٹم سانگ میں آئی ایس پی آر یا لڑنے والے سپاہیوں کا کوئی فائدہ نہیں، اس کا انحصار آپ پر ہے ، اگر آپ سمجھتی ہیں کہ آئٹم سائنگ اچھی چیز نہیں تو پھر اس کا انحصار نہیں کہ کون رقم کی پیشکش کررہاہے ".

..

ضرور پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کاآئندہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان


Top