CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

24898

 

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    591
  • Sindh
    9093
  • Punjab
    9195
  • Balochistan
    1663
  • KP
    3956
  • Islamabad
    521
  • GB
    394
  • AJK
    76

 

 

 

 

 


غیرملکی مسلمان خواتین کیلئے بغیر محرم ویزہ ، سعودی عرب نے یقین دہانی کرادی

جدہ (قدرت روزنامہ)وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ایوان صنعت و تجارت کی کمیٹی اور عمرہ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی متعدد تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے . روزنامہ جنگ کے مطابق 11 نکات پر مشتمل تجاویز میں بیرون ملک سے عمرے پر آنے والی خواتین کے لیے عمر کی حد کا تعین کیے بغیر محرم کی شرط کا خاتمہ شامل ہے .

ضرور پڑھیں: سعودی عرب کا عراق میں نئی حکومت کا خیرمقدم،شاہ سلمان کی الکاظمی کو مبارک باد

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر بنتن نے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے. واضح رہے مملکت میں وزارت حج و عمرہ کے قوانین کے مطابق مملکت آنے والی عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے محرم کی شرط لازمی تھی، محرم کے بغیر خواتین کو عمرہ ویزہ جاری نہیں کیا جاتا تھا.

چند برس قبل عمرہ قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے 45 برس کی عمر والی خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کر دی گئی تھی. وزیر حج کی جانب سے تجاویز کو قبل عمل قرار دیتے ہوئے وفد کو یقین دلایا گیا کہ پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کرکے جلد ہی ان کی منظوری دے دی جائے گی.

..

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان کر دیا گیا


Top