CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

17699

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    408
  • Sindh
    6675
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1136
  • KP
    2799
  • Islamabad
    343
  • GB
    340
  • AJK
    66

 

 


مولانافضل الرحمان کی ڈنڈا بردار فورس سے نمٹنے کےلئے پی ٹی آئی نے جوڈو کراٹے کی مشق شروع کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس سے نمٹنے کے لیے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے جوڈو کراٹے کی مشق کرنا شروع کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں ، اس حوالے سے ڈنڈا بردار فورس کو بھی تیار کیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی “ڈوریمون“ کارٹون کیوں بند کروانا چاہتی ہے؟

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بنائی گئی ڈنڈا بردارفورس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے بڑے منظم انداز میں تیاریاں کی گئی ہیں.حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ڈنڈا بردار فورس کی تعداد 80ہزار بتائی گئی ہے.

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منظم تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجااظہر نے جوڈو کراٹے کی مشق شروع کر دی ہے.پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی فورس کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،جوڈوکراٹے سے مولاناکی فورس کوجواب دیں گے.انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈنڈے تو نہیں لیکن اپنے ہاتھوں سے ڈنڈا بردار فورس کادفاع کریں گے.اس مقصد کے لیے انہوں نے ساتھیوں سمیت جوڈوکراٹے کی عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا.

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی “ڈوریمون“ کارٹون کیوں بند کروانا چاہتی ہے؟


Top