شرجیل خان اور سلمان بٹ کو بھی موقع ملے گا؟ مصباح الحق نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافی بھی حیران رہ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ شرجیل خان جب کھیلے گا تو قومی ٹیم میں موقع دینے سے متعلق دیکھیں گے جبکہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کا کوئی چانس ملا تو اسے بھی موقع دیدیں گے .

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو پابندی کے خاتمے کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی اور جب وہ کھیلے گا تو دیکھیں گے .


ضرور پڑھیں: سلمان بٹ اور وہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

سلمان بٹ کے حوالے سے بھی کوئی ایسی بات نہیں ہے لیکن جو تین اوپنرز کھیل رہے ہیں

ان کی کارکردگی ڈومیسٹک میں بھی بہت اچھی ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کہیں نہ کہیں پرفارم کر چکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف ان کھلاڑیوں پر توجہ ہے جو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور اگر سلمان بٹ کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا کوئی چانس ملا تو اسے بھی موقع دیدیں گے.

..

ضرور پڑھیں: سلمان بٹ، کامران اکمل اور عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ، فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں پر جرمانہ کئے جانے کا امکان


Top