CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

16473

 

 

 

  • Deaths
    361
  • Sindh
    6053
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1049
  • KP
    2313
  • Islamabad
    313
  • GB
    339
  • AJK
    66

 


مذاکرات میں ناکامی پر حکومت کا فضل الرحمان کو نظربند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا روکنے کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ انہیں جے یو آئی ایف کی اعلیٰ قیادت بشمول اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو نظر بند ہی کیوں نہ کرنا پڑے .

ضرور پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10، 12 روپے نہیں بلکہ کتنی بڑی کمی کر دی ، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزرت داخلہ میں موجود اعلیٰ ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو 31 اکتوبر کے منصوبے بند دھرنے قبل نظر بند کیا جا سکتا ہے

مولانا فضل الرحمن کو اکتوبر کے آخری 4 روز ترجیحاََ 26 اکتوبر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے کیونکہ 25اکتوبر کو جمعہ ہو گا اور حکومت جمعتہ المبارک سے قبل مولانا کو گرفتار کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی. کیونکہ اگر انہیں جمعہ سے پہلے نظر بند کیا گیا تو جے یو آئی ف مساجد کی طاقت کا استعمال کر سکتی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایف کے کم و بیش 8اعلیٰ رہنماؤں کو 16 ایم پی او کے تحت 30 تا 90 روز کے لیے نظر بند کیا جا سکتا ہے

جب کہ جماعت کے سرگرم کارکنوں کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر صوبائی اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تیار کی گئی فہرستوں کے مطابق گرفتار کیا جا سکتا ہے.جب کہ انصار السلام پر پابندی کی سمری حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی جائے گی. ممکنہ طور پر 26 اکتوبر کو انصار اسلام پر پابندی لگا دی جائے گی.خیال رہے کہ گذشتہ روز ے یو آئی ایف نے آزادی مارچ پر حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات موخر کر دئیے تھے.

حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی ایف کی مذاکرات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے مابین آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات ہونے تھے تاہم اب جے یو آئی ایف نے آزادی مارچ پر حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرت موخر کر دئیے ہیں. جے یو آئی ایف نے مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی پر چھوڑ دیا.مولانا فضل الرحمن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی رہبر کمیٹی ہی اس متعلق فیصلہ کرے گی.اس حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی 22اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے

..

ضرور پڑھیں: خیبرپختونخواہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی


Top