CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


وزیراعظم عمران خان کا ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام نوجوانوں کیلئے امید کی کرن بن گیا

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام کی زبردست پزیرائی ،دو روز کے اندر 1 لاکھ نوجوانوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروادیں . نیشنل آئی ٹی بورڈ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے نوجوانوں آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروا رہے ہیں، خواتین کی بڑی تعداد نے بھی قرض کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں .

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان کرونا سے شدید لڑ رہے ہیں۔۔۔۔ کورونا ٹیسٹ کے بعد گھر کے بھیدی نے بڑا راز فاش کر دیا

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا .کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 100 ارب کا سرمایہ نوجوانوں کو قرضوں کی شکل میں مہیا کیا جائے گا.پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 3 مختلف کیٹیگریز کے تحت سرمایہ مہیا کیا جائے گا.پہلی کیٹیگری میں 10 ہزار سے لے کر 1 لاکھ تک کی مالیت کے بلا سود قرضے مہیا کیے جائیں گے. دوسری کیٹگری میں 1 سے لے کر 5 لاکھ مالیت کے آسان ترین شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے.تیسری کیٹگری میں 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں .اس پروگرام سے براہ راست 10 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے.

..

ضرور پڑھیں: اب راج کرے گی خلقت خدا ۔۔۔۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم عمران خان نے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ، قوم خوشی سے نہال


Top