single photo

ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

      کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئے گی . محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے موسم سرما کی نوید سنا دی ہے اور جلد ہی دوبارہ بارش کے نئے سلسلے کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی بارشوں سے موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئے گی.محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ا سموگ کے پیش نظر اینٹوں کے بھٹے یکم نومبر سے 20 دسمبرتک بند رہیں گے.ادھر وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا.برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے.ترجمان این ایچ اے کے مطابق بابو سر ٹاپ پر 8 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختون خواہ میں داخلہ مشکل ہو گیا.عہدیداران کو نیشنل گیمز کی گلگت سے آنے والی مشعل آج صبح بابو سر ٹاپ پر وصول کرنا تھی.ذرائع کے مطابق اس وقت ناران کے ہوٹلوں میں اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سرکاری افسران سمیت درجنوں افراد مقیم ہیں.تاہم ڈپٹی کمشنر دیامر ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارشوں اور برف باری کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے .

..

Top