single photo

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اقدام ۔۔۔ عمران حکومت نے امریکہ ، جاپان ، چین اور برطانیہ سے ملکر کیا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان نے عالمی اقتصادی دارالحکومتوں واشنگٹن بیجنگ ٹوکیو اور لندن میں اکنامک منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ان اہم عہدوں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تمام وزارتوں ڈویژنوں کے موزوں بنیادی سکیل 21 اور بنیادی اسکیل 20 کے افسروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . وزارتوں ڈویژنوں اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 30اکتوبر 2019تک وزارت خزانہ کیو بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کو معقول نامزدگیاں بھجوا دیں نامکمل نامزدگیوں اور درخواستوں کو جو 30اکتوبر2019تک وصول نہیں ہوں گی ان کو زیرغور بھی نہیں لایا جائے گا .

ضرور پڑھیں: مشرق وسطیٰ سے انخلا کی پالیسی تبدیل، امریکہ نے دوبارہ فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے تین سالہ تعیناتی کی مدت کیلئے درخواستیں طلب کرنے کیلئے سرکلر جاری کر دیا،افسران سے سی وی بائیوڈیٹا گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی رپورٹ اور اس بات کا ثبوت کہ ان کے خلاف ڈسپلن پر کوئی محکمانہ تحقیقات جاری نہیں.دستاویز کے مطابق افسران کے چناؤ کیلئے آئی بی اے یا لمز کی طرف سے تحریری امتحان لیا جائے گا.دستاویز کے مطابق عہدہ کیلئے افسران کی زیادہ سے زیادہ عمر 55 سال رکھی گئی ہے. دستاویز کے مطابق افسران کیلئے عالمی مالیاتی اداروں عالمی مالیاتی فنڈ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے آئی ایم ایف کے پروگرامز یو ایس ایڈ کی پاکستان کو امداد امریکہ کی کیپٹل مارکیٹ امریکہ کی دنیا کے ساتھ تجارتی پالیسی اور پاکستان امریکہ تعلقات جیسے امور پر عبور قابلیت کے بنیادی جز قرار دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: خوشخبری : چین اور امریکہ کے بعد ایک اور بڑے ملک کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ، آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

Top