single photo

”مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم عمران خان سے شدید نفرت کرتے ہیں“

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف صحافی و تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ، وزیر اعظم عمران خان سے شدید نفرت کرتے ہیں . انہوں نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ اکتوبر میں مارچ کرنے کی یہ جو بات ہے اس کے بارے میں مولانا فضل الرحمناپنے ساتھیوں کو خود کہہ چکے ہیں کہ آگے جا کر سردی ہو جائے گی تو پھر یہ تحریک کو چلانا مشکل ہو جائے گا .

ضرور پڑھیں: دسمبر عمران خان پر بھاری ، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی،مولانا فضل الرحمن

یہ ایک دلیل دی گئی ہے، شاید اور بھی وجوہات ہوں گی. لیکن میں یہ کہوں گا کہ عمران خان کے بارے میں مولانا کوئی بھی مفاہمت کرنے کو تیار نہیں. اگر کوئی اور حکومت ہوتی،کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو شاید وہ اس طرح نہ کرتے، مگر مولانا فضل الرحمن کو عمران خان سے شدید نفرت ہے. اس لیے وہ ان سے بات چیت بھی نہیں کریں گے. سینیئر اینکر محمد مالک نے اس موقع پر کہا کہ مولانا کی ایک انتہائی مقتدر شخصیت سے ملاقات ہوئی، اُنہیں بُلایا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹا دیں، اس کے علاوہ جس کو مرضی بنا دیں. تاہم مولانا کو واضح طور پر بتا دیا گیا کہ اس طرح سے نظام نہیں چلتا اور اس طرح آپ کے کہنے سے تبدیلی نہیں ہو گی. سو اُنہیں یہ تو پتا چل گیا ہے کہ ایسے نہیں ہو گا. لیکن وہ سب کچھ صرف اس لیے داؤ پر لگا رہے ہیں کہ اُن کی انا مجروح ہوئی ہے. اگر انا کا مسئلہ ہی ہے تو پھر مولانا نے ماضی میں ایسے کئی سمجھوتے کیے جن میں انا کا بڑا تعلق تھا. جس پر رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مولانا نے بہت سے سمجھوتے کیے ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت زیرک سیاست دان ہیں. یہ اُس حد تک جاتے ہیں جہاں تک ممکن ہو. اور پھر یہ واپسی بھی کرتے ہیں. جہاں تک عمران خان کو ہٹانے کا کام ہے، زیادہ کام خود انہی کی پارٹی کو کرنا پڑے گا. باقی جماعتیں ان کی علامتی حمایت کریں گے، لیکن میرے خیال میں وہ آخری حد تک نہیں جائیں گے. 

..

ضرور پڑھیں: دسمبر حکومت کا آخری مہینہ ،مولانا فضل الرحمن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

Top