single photo

کیا واقعی شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ بطور وزیر اعظم لانے والی ہے؟ مسلم لیگ (ن) کے صدر کے منہ سے ایسی بات نکل گئی کہ تحریک انصاف بھی دنگ رہ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے معیشت کو6 ماہ میں بحال کرنے کا وعدہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت ملی تومعیشت 6 مہینوں میں پاؤں پر کھڑا کردوں گا، ورلڈ بینک کے مطابق 2020ء میں جی ڈی پی 2.4 فیصد رہے گی، آج جو کچھ ہورہا ہے عمران خان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس حکومت کوگھرجانا چاہیے اور جلد نئے انتخابات ہونے چاہئیں . انہوں نے آج یہاں لاہور میں ملاقات کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے .

ضرور پڑھیں: ملک ریاض کی جانب سے رقم کی واپسی کے بعد تحریک انصاف کا چھوٹا بڑا خوشی سے نہال ۔۔۔ مگر کیا اب ہر سراب دریا نظر آنے لگے گا یا پھر ۔۔۔۔۔۔ ہارون الرشید نے قوم کو تصویر کا دوسرا رخ بھی دکھا دیا

معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، اقتدار ملا تو معیشت کو6 مہینوں میں پاؤں پر کھڑا کردیں گے.شہباز نے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار دکانیں بند ہیں، روزگار بند ہے، ہسپتالوں میں ادویات ختم ہوچکی، غریب سسک سسک کر مررہے ہیں.آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں، ہم قائد نوازشریف کی ہدایت پر31 اکتوبر کو بھرپور جلسہ کریں گے، اور اپنا اگلا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے. پاکستان زندہ باد کہیں گے، کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے. کشمیریوں کے حقوق کی بات کریں گے. جلسے میں اپنے مطالبات بھی پیش کریں گے. شہبازشریف نے کہا کہ یہ میری آواز نہیں ہے، یہ آواز پورے پاکستان کی ہے، یہ آواز حضرت مولانا کے ساتھ ہے کہ یہ حکومت جو سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم جو ایک سلیکٹڈ ہیں، ان کے سوا سال میں بدترین کارگزاری ہر میدان میں مایوسی ہے،

تعلیم اور صحت کے میدان سمیت ہر میدان میں مایوسی ہے.اس حکومت کو جلد گھر جانا چاہیے اور ملک میں جلد نئے انتخابات ہونے چاہئیں. شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو تباہ کردیا، سرمایہ کاری ختم ہوگئی، مہنگائی عروج پر ہے. آج جو کچھ ہورہا ہے حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے. وعدہ ہے کہ حکومت ملی تو معیشت کو 6 مہینوں میں پاؤں پر کھڑا کردیں گے. اس سے قبل صدر ن لیگ شہبازشریف سے ان کی رہائشگاہ پر جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی. جس میں سیاسی صورتحال، ملکی مسائل اور آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی. ملاقات میں جے یوآئی ف کی جانب سے مولانا عبدالغفورحیدری اور مولانا امجد جبکہ ن لیگ کے رہنماؤں میں خرم دستگیر، احسن اقبال، امیرمقام، حنیف عباسی، مریم اورنگزیب اور ملک پرویز شریک ہوئے. دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے فہرست منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دی ہے. وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے حتمی ناموں کی منظوری دیں گے. ان ناموں میں شاہ محمود قریشی، محمد میاں سومرو، اسد عمر سمیت دیگر نام تجویز کئے گئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کاساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان، پی ٹی آئی ہل کر رہ گئی

Top