CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

17699

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    408
  • Sindh
    6675
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1136
  • KP
    2799
  • Islamabad
    343
  • GB
    340
  • AJK
    66

 

 


بریکنگ نیوز: بڑی بھارتی سازش بے نقاب ۔۔۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کے لیے کیا چال چل دی ؟ تازہ ترین خبر

پیرس (قدرت روزنامہ) پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور سازش اس وقت بدترین طریقے سے ناکام ہوئی جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا ذکر تک موجود نہیں تھا . ایف اے ٹی ایف نے باقاعدہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعتراف بھی کیا ہے .

ضرور پڑھیں: کورونا کے باعث پاکستان کو FATF سے پانچ ماہ کی مہلت مل گئی

جبکہ حیرت انگیز طور پر بھارت کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلسل یہ منفی پروپگنڈہ کیا جارہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے. ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کا 22 واں اجلاس ہوا جس میں 46 اراکین ممالک نے شرکت کی. شرکائے اجلاس میں 13 عالمی اداروں کے 520 مندوبین شریک تھے. ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ نے چھ اہم تجزیاتی رپورٹس کا جائزہ لیا جو پاکستان، چین، ہانگ کانگ، فلپائن، سولومن آئی لینڈ اور چائنیز تاپی سے متعلق تھیں. اعلامیہ کے مطابق تجزیاتی رپورٹس پر اے پی جی اپنی رائے اکتوبر 2019 میں جاری کرے گی. اجلاس میں شامل اراکین نے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق آپریشنل پلان کی منظوری دی جس کے مطابق دہشت گردوں تک فنڈنگ کی یقینی روک تھام کے جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے گا.

جبکہبہتر ین کار کردگی کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کو بلیک لسٹ نہ کرتے ہوئے آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ،اس طرح پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی.تفصیلات کے مطابق صدر ایف اے ٹی ایف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں ، فروری 2020تک وقت دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان آئندہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیر رفنانسنگ کیخلاف اقدامات کو عملی جامہ پہنائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق مزید فیصلے آئندہ پلانری اجلاس میں ہونگے ،صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کے بہتر اقدامات کے باعث مزید وقت دیا گیا ہے ،پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا.صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ایران نے ایکشن پلان پر بہت زیادہ عملدرآمدنہیں کیا،ایران تاحال ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بڑی خوشخبری۔۔!! ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا معاملہ۔۔۔عالمی ادارے نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا


Top