single photo

چیئر مین پی سی بی نے سر فراز کو بطو ر کھلا ڑی ٹیم نکا لنے کی وجہ بتا دی

      لا ہور(قدرت روزنامہ)سرفراز احمدکو بطور کھلاڑی بھی قومی کرکٹ ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اصل وجہ بتادی . پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو باہر کرنے کا فیصلہ ٹیم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے .

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کی فارم اور اعتماد میں کمی صاف دکھائی دیتی ہے ، انھیں پچھلی کچھ سیریز میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے.احسان مانی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری انھیں موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی فارم اور ٹیم میں جگہ دوبارہ حاصل کرسکیں.

..

Top