single photo

یہ ہوئی نہ بات : کشمیر اور کشمیریوں کی خاطر وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کام کر دکھایا جو آج تک کسی نے نہ کیا تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کشمیر کی حمایت میں وزیر اعظم عمران خان نے وہ کام کر دکھا یا کہ کو اب تک کوئی وزیر اعظم بھی نہ کر سکا . وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بازور پر کالی پٹی باندھ لی .

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا. انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی خوفزدہ ہے، بھارتی وزیراعظم سمجھتا ہے کہ 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو خاموش کراسکتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 9 لاکھ فوج کی ضرورت نہیں ہوتی، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی 9 لاکھ فوج، 80 لاکھ کشمیریوں دہشت زدہ کرنے کے لیے رکھی ہوئی ہے.

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی حکامت ، فوجی قیادت اور پاکستانی عوام سے تشکر کا اظہار کیا. جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشیر مؤثر اور بھر پور انداز سے دنیا کے سامنے لانے پر وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں ، وہ اپنے عمل میں تیزی لائیں تا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی ابتر صوتحال کا ارداک ہو، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کشمیر کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے . انہوں نے تمام کشمیری سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کیخلاف مزموم عزائم میں ہندوستان کا ساتھ دینے سے باز رہیں.

..

Top