single photo

مجھے کیوں نکالا ۔۔۔۔؟ سرفراز احمد نے خود ہی حیران کن وجہ بیان کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین احسان مانی کے پاس کپتان کی تقرری کا اختیار ہے . کرکٹ کمیٹی کے سربراہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان ہیں جبکہ مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد اراکین میں وسیم اکرم اور عروج ممتاز شامل ہیں .

ضرور پڑھیں: ”فواد عالم نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی فواد کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے بعد ہی سے سرفراز احمد کی کپتانی کے بارے میں افواہیں اڑ رہی تھیں اور یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ قیادت میں تبدیلی آسکتی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے تازہ ترین فیصلے سے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے.یاد رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں مصروف تھی. اس سیریز میں ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں.جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی کہا تھا کہ بابر اعظم ہماری نظر میں مستقبل کے کپتان ہیں. احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں بابر اعظم کو مستقبل کے ٹیسٹ کپتان کیلئے تیار کیا جارہا ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے ٹیسٹ کپتان کے بارے میں رائے لی جائے گی جب ان کی رائے اور تجویز آئیں گی تو میں چیئرمین کی حیثیت سے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کروں گا، اس وقت میڈیا کپتان کے حوالے سے غیر ضروری بحث میں الجھا ہوا ہے.لیکن اب ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے .اس فیصلے پرقومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کپتانی سے ہٹائے جانے پر موقف بھی سامنے آگیا.قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت اعزاز کی بات تھی. لیکن اب میں اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے دعاگو ہوں. سرفراز احمد نے کہا کہ کوچز اور اس پورے سفر میں ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں.واضح رہے کہ سرفراز احمد کو سری لنکن ناتجربہ کار ٹیم سے کلین سویپ شکست لے ڈوبی، پی سی بی حکام نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا.

..

ضرور پڑھیں: سرفراز احمد نے سنچری بنا ڈالی

Top