CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


برطانوی شہزادی نے پا نچ روزہ دورہ پاکستان کو خوشگوارقرار دیدیا

      لاہور(قدرت روزنامہ) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا اپنے پانچ روزہ دورہ پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی شاندار اور خوشگوار دورہ تھا، ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، یہاں پر بہت ساری چیزوں کے بارے میں بھی جانا، میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دورے کے دوران کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا . یوں تو ہم رائل خاندان کی طرف سے جاری کی گئی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ہزاروں کی تعداد میں تصویریں دیکھتے رہتے ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے وہ ٹیلیویژن پر آئیں اور انٹرویوز دیں لیکن اس کا اعزاز ’’سی این این‘‘ کو حاصل ہوا جنہوں نے برطانوی شہزادی کا خصوصی انٹرویو کیا .

ضرور پڑھیں: شاندار خبر : برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن وزیراعظم عمران خان کے نقشِ قدم پر چل پڑیں۔۔۔ایسا کام کر دکھایا کہ نوجوان بے حد خوش ہوگئے

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی شہزادی نے سفید رنگ کی روایتی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، یہ انٹرویو سی این این کے صحافی نے برطانوی شہزادی کے لاہور کے دورے کے دوران ایس او ایس ویلیج ہاؤس جانے سے قبل کیا، ایس او ایس ویلیج ہاؤس وہ جگہ ہے جہاں پر بے سہارا بچوں کو رکھا جاتا ہے، ان کی تعلیم دی جاتی ہے.انٹرویوز کے دوران برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ایس او ایس ویلیج ہاؤس گئی جہاں میں نے بچوں کو دیکھا اور ان سے ملاقات کی، یہاں پر بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں، خواتین نادار بچوں کو بہترین مستقبل اور اچھی سہولیات دینے کیلئے پیش پیش تھیں.

..

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادی بیٹریس، اسپین اور اٹلی کے سابق وزرائے اعظم کی پاکستان آمد


Top