single photo

نبی کریم ؐ کاسب سے پسندیدہ کھاناکون ساتھا؟جس کوتما م کھانوں پرفضیلت ہے کیا آپ کومعلوم ہے

(قدرت روزنامہ)      عید الاضحیٰ کو پکوانوں کا تہوار کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ ہر ایک ہی مختلف طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتا ہے . مگر کیا آپ اس عید ایک ایسا پکوان کھانا پسند کریں گے جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پسندیدہ ترین پکوان تھا؟اگر ہاں تو ثرید نامی پکوان کو کبھی کھا کر آپ نے دیکھا جو عام طور پر شوربے میں روٹی کو بھگو کر تیار کیا جاتا ہے .

ضرور پڑھیں: ’’یارسول اللہ ؐ جہنم کے اس درجے میں آپ کی امت کو ڈالا جائے گا ‘‘ ’’نبی کریم ؐ نے جب جبرائیل امین سے یہ سنا تو ان پر تین دن تک کونسی کیفیت طاری رہی ‘‘اللہ پاک نے جب اپنے رسولؐ کو روتے ہوئے دیکھا تو قرآن مجید کی کونسی آیت نازل فرمائی کہ آپؐ کا چہرہ خوشی سےکھل اٹھا ؟

اس حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں جیسے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ‘حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب ترین کھانا روٹی کا ثرید تھا’. (ابو داؤد شریف)اسی طرح صحیح بخاری میں آیا ہے ‘عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر’یہ زودہضم ہونے کی وجہ سے نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے، جبکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں اور کچھ افراد کے خیال میں یہ طبیعت مالش ہونے پر بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے.ثرید کے لیے درکار اجزاء600 گرام بون لیس بھیڑ یا گائے کا گوشت جسے چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ لیںلوکی کا آدھا حصہ جسے ٹکڑوں میں کاٹ لیںدو کھانے کے چمچ زیتون کا تیلایک بڑے سائز کی پیاز، جسے اچھی طرح کاٹ لیںلہسن کی تین سے چار پوتھیاں، اچھی طرح کاٹ لیںادرک کا آدھا انچ کا ٹکڑا، اچھی طرح کاٹ لیںایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا پیسٹایک بڑے سائز کا ٹماٹر، جسے کاٹ لیںنمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ1/4 چائے کا چمچ ہلدی1/4 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر1/4 چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر1/4 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر1/4 چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ دہی ایک لیٹر ابلا ہوا پانی پکانے کا طریقہ زیتون کے پکانے کے برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پھر اس میں پیاز، لہسن اور ادرک کا اضافہ کریں، انہیں اس وقت تک تلیں جب تک ہلکے سے گولڈن رنگ کے نہ ہوجائیں.اس کے بعد اس میں مصالحے ڈالر کر اس مکسچر کو ایک منٹ تک پکائیں.اس پر ٹماٹر کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹامٹر ڈال دیں جبکہ حسب ذائقہ نمک اور معمولی سا پانی بھی. اس مکسچر کو اس وقت تک پکائیں جب تک ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار نہ کرلیں اور تیل مکسچر سے الگ نہ ہوجائے.اس کے بعد گوشت کا اضافہ کریں اور چولہے کی آنچ بڑھا دیں، جبکہ مکسچر کو چمچ سے ہلاتے رہیں.اس کے بعد ابلے وئے پانی کا اضافہ کرکے اسے ابلنے کے لیے رکھ دیں، جب یہ ابل جائے تو آنچ کو ہلا کرکے برتن کو ڈھانک دیں اور گوشت کو اس تک پکائیں جب تک وہ گل نہ جائیں.جب گوش گل جائے تو اس میں دہی اور لوکی کو ڈال کر مزید پندرہ منٹ تک پکائیں.جب سالن پک جائے تو چولہا بند کرکے دھنیا پودینا سے اسے سجائیں اور چپاتی یا روٹی توے پر تیار کرکے ٹکڑے کریں اور پلیٹ میں رکھ دیں.اب اس کے اوپر ثرید کو ڈالیں اور گرم گرم ہی پیش کریں.

..

ضرور پڑھیں: نبی کریم ؐ نے شا دی کو آدھا دین قرار دیا ہے، سائنسدانوں نے جب اس پر تحقیق کی تو انہیں کیا حیران کن بات پتہ چلی ؟

Top