single photo

وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اب خوفزدہ ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو خون ریزی ہو گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا . سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 75 دن سے مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی سمجھتا ہے 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا لے گا .

عمران خان نے کہا دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، مودی اب خوفزدہ ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو خون ریزی ہو گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا اور 9 لاکھ فوج بھیجنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ نہیں بلکہ 9 لاکھ فوج مسلط کر کے 80 لاکھ کشمیریوں میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے. ّ( درانی ) 18-10-19/--103 #h# ۱لندن میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد، برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40اراکین پارلیمنٹ کی شرکت #/h# ․لندن ( آن لائن)برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40اراکین پارلیمنٹ بشمول ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی نے کشمیر پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی ہے . تفصیلات کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ ے صدر فہیم کیانی کی جانب سے منعقد کی جانیوالی کانفرنس کے مہمان خصوصی صدا آزادکشمیر سردار مسعود خان جبکہ صدارت رکن پارلیمنٹ جیس فلپ نے کی .کانفرنس میں برطانوی پارلیمنٹ کے 40ارکان نے شرکت کی جن میں لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر بھی شامل تھے

،اس طرح برطانوی پارلیمان کی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اراکین نے کشمیر کانفرنس میں شرکت کی ہے . کانفرنس میں رکن قانون ساز اسمبلی و چیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء الطاف احمد بٹ،رکن پارلیمنٹ و لیبرپارٹی کے ڈپٹی رہنماء و سابق برطانوی وزیر دفاع ٹوم واٹسن،رکن پارلیمنٹ جوناتھن ورڈ،رکن پارلیمنٹ لیام بائرن،رکن پارلیمنٹ شیریل جیلان،رکن پارلیمنٹ پائولا شریف،رکن پارلیمنٹ جوہن کرئیر، رکن پارلیمنٹ لیزا فوربس،رکن پارلیمنٹ سٹیومیک کابے ،رکن پارلیمنٹ کیٹ ہولرن،رکن پارلیمنٹ سٹیو بیکر،رکن پارلیمنٹ روپا حق،رکن پارلیمنٹ ولیری واز،رکن پارلیمنٹ ٹریسی برابن ،رکن پارلیمنٹ لیز میکلنس،رکن پارلیمنٹ عمران حسین،رکن پارلیمنٹ افضل خان،رکن پارلیمنٹ تمنجیت سنگھ ڈہیسی، رکن پارلیمنٹ محمد یاسین،رکن پارلیمنٹ ناز شاہ،رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود،رکن پارلیمنٹ روسی ڈفیلڈ،رکن پارلیمنٹ جوہن سپیلر،رکن پارلیمنٹ کولین فلیچر،رکن پارلیمنٹ رتھ سمیتھ،رکن پارلیمنٹ جم میک کاہون،رکن پارلیمنٹ جودتھ کمنز،رکن پارلیمنٹ کیری میک کارتھی،رکن پارلیمنٹ سٹیلا گریسی،رکن پارلیمنٹ راجر گاڈسف اور دیگر ارکان پارلیمنٹ شریک تھے اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا .

..

Top