CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

17699

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    408
  • Sindh
    6675
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1136
  • KP
    2799
  • Islamabad
    343
  • GB
    340
  • AJK
    66

 

 


وائلڈ لائف فوٹوگرافی کے شاہکار: سر جوڑے ہزاروں پینگوئن اور چیونٹیوں کی ’دفاعی‘ دیوار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آپ کو یہ تصویر مزاحیہ لگ رہی ہو گی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے . چین کے پہاڑوں میں لی گئی یہ تصویر انتہائی سنجیدہ ماحول میں اتاری گئی ہے .

ضرور پڑھیں: اگر آپ گھر میں موجود چوہے ، چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے تنگ ہیں تو گھر میں موجود یہ چیز استعمال کریں ، فرق دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

یانگ کیونگ باؤ کو اس تصویر پر وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دا ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. اسی مقابلے میں جونیئر کیٹگری میں کروز ایرڈمن کو انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی میں بگ فِن ریف سکویڈ کی رات کے وقت لی گئی اس تصویر کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. اس مقابلے میں مختلف کیٹیگریز میں فوٹو گرافرز ایوارڈ جیتے. ہواؤں میں اڑتا یہ عقاب لینڈنگ کے لیے بالکل تیار ہے. اس تصویر کو اتارنے میں ناروے کے فوٹو گرافر کو تقریباً تین سال لگے. پانچ ہزار سے زیادہ پینگوئنز سر جوڑے آخر کیا باتیں کر رہے ہیں؟ قطب جنوبی میں دیکھے جانے والے اس منظر میں آپس میں اس طرح جُڑے یہ پینگوئنز دراصل سردی سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں.

کیا یہ چوہے کھانے پر حملہ کرنے کی حمکت عملی تیار کر رہے ہیں؟ یہ تصویر مینہیٹن نیویارک میں لی گئی ہے. رات کے وقت چوہے ایک ہوٹل کے باہر پڑے کوڑے میں کھانے کے تلاش کے لیے جاتے تھے. فوٹو گرافر چارلی نے اپنا کیمرہ ایک جگہ سیٹ کر دیا اور ریموٹ کی مدد سے تصاویر کھینچتے رہے. کوسٹا ریکا میں دیکھے جانے والے اس منظر میں چینٹیوں کا ایک گھونسلہ دیکھا جا سکتا ہے. یہ کوئی جال نہیں بلکہ چینٹیوں کی ایک فوج ہے جو اپنے دفاع کے لیے دیوار تعمیر کر رہی ہے. غور سے دیکھیے یہ صرف برف نہیں بلکہ برف میں لپٹا ایک بھینسا ہے. یہ تصویر امریکہ کے یلو سٹون نیشنل پارک میں لی گئی تھی. بارہ سنگھوں کا یہ ریوڑ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے. یہ تصویر چین کی ہے.

..

ضرور پڑھیں: چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے جان چھڑانا انتہائی آسان ؟ گھر میں صرف یہ معمولی سی تبدیلی لے آئیں


Top