اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی اورتجزیہ کار اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پراپوزیشن متصادم ہے . نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہناتھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان سے کہہ رہی ہیں کہ آپ آگے چلیں ، ہم پیچھے پیچھے آرہے ہیں .
اب اگر حکومت کو کہہ دیا جائے کہ آپ کی معیشت ناکام ہوچکی ہے ،مہنگائی سے جینا حرام ہوچکا ہے. اور الیکشن ہوتا ہے تو کیا 18سیٹوں والے مولانا فضل الرحمان 200سیٹیں لے کر آ جائیں گے؟اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو ناکام قرار دے دیا جائے تو اس کے متبادل کے طور پر کس کو لایا جائے گا .وہ مولانافضل الرحمان خود ہی ہوں گے. تو کیا وہ بلاول کا سیکولر ازم لے کر آئیںگے.کیا وہ بلاول کا لبرل ازم لے کر آئیں گے.
..ضرور پڑھیں: مولانا کا ”احتجاجی شو“ کامیاب نہیں ہوسکا، اوریا مقبول جان