single photo

نوجوان نے 5 سال کی عمر میں پیسے جمع کرنا شروع کیے، 17 سال کا ہوا تو انہی پیسوں سے اپنی ماں کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بچے گلک میں پیسے جمع کرتے ہیں اور ان کے ذہن میں کوئی نہ کوئی کھلونا ہوتا ہے کہ جب کافی پیسے ہو جائیں گے تو وہ اپنی پسند کا کھلونا خریدیں گے لیکن یہ بھارتی نوجوان بچپن سے ہی ایک ایسے مقصد کے لیے گلک میں سکے جمع کرتا رہا کہ سن کر آپ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے . ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 17سالہ رام سنگھ نامی یہ کالج سٹوڈنٹ باقی بچوں کی طرح بچپن سے گلک میں پیسے جمع کر رہا تھا اور اس کا پیسے جمع کرنے کا مقصد اپنی ماں کو نیا ریفریجریٹر خرید کر دینا تھا .

ضرور پڑھیں: 17 سال کی عمرمیں آدیتہ پنچولی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، بالی ووڈ اداکارہ

رام سنگھ اب تک کئی گلکیں سکوں سے بھر چکا تھا جو اس نے گزشتہ دنوں سب کی سب توڑیں اور سکے ایک بوری میں ڈال کر ریفریجریٹر شو روم پر پہنچ گیا. اس کے جمع کردہ سکوں کا کل وزن 35کلوگرام تھا. پھر بھی ریفریجریٹر کی قیمت سے 2ہزار روپے رقم کم نکلی. تاہم شو روم کا مالک رام سنگھ کے جذبے سے اس قدر متاثر ہوا کہ اسے 2ہزار روپے کا ڈسکاﺅنٹ دے دیا اور رام سنگھ اپنی ماں کے لیے نیا ریفریجریٹر خرید لایا. رام سنگھ کا کہنا تھا کہ پانچ سال کی عمر سے میں نے رقم جمع کرنی شروع کی. تب مجھے نہیں

معلوم کہ میں کیوں رقم جمع کر رہا تھاتاہم اس کے چند سال بعد ہمارا پرانا ریفریجریٹر خراب ہو گیا اور میری ماں اکثر نیا ریفریجریٹر خریدنے کے متعلق بات کرتی رہتی، مگر مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ آج تک ریفریجریٹر نہیں خرید سکی تھی. تبھی سے میں نے سوچ رکھا تھا کہ جب میرے پاس کافی رقم ہو جائے گی تو میں ماں کو ریفریجریٹر خرید کر دوں گا. میں نے 12سالوں میں اتنے سکے جمع کیے کہ انہیں گننے میں مجھے 4گھنٹے لگے. شو روم کے مالک نے صرف 5اور 10والے سکے گنے اور باقی ویسے ہی رکھ لیے اور مجھے ریفریجریٹر دے دیا.

..

Top