single photo

شارجہ: شیطانی طاقتوں کے زیر اثر نوجوان نے تلوار سے چچا پر حملہ کر دیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) شارجہ میں مقیم ایک نوجوان نے ایسی حرکت کی جس نے سب کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیا ہے . تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے ال یاش میں مقیم ایک عرب نوجوان نے اپنے سگے چچا پر تلوار سے حملہ کر دیا ، اور گھر کے دُوسرے افراد کو بھی زخمی کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث نوجوان اپنے خطرناک عزائم پُورے کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا .

ضرور پڑھیں: حضرت علی رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کی تلوارکا وزن

تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کو رات 11 بجے اطلاع مِلی کہ ایک نوجوان اپنے ہی گھر کے افراد کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، اگر پولیس فوری طور پر وہاں نہ پہنچی تو کوئی بڑا نقصان ہو سکتا ہے. اطلاع ملتے ہی قریب سے ہی پولیس کی ایک پٹرولنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی. ملزم نے اس وقت بھی اپنے ہاتھ میں تلوار پکڑی ہوئی تھی اور اس کی مدد سے چچا کو مجبور کر رہا تھا کہ وہ اُسے بڑی رقم فراہم کر دے، ورنہ اُس کی اور دُوسرے گھر والوں کی خیر نہیں ہے. تاہم پولیس کو دیکھتے ہی ملزم پیچھے ہٹ گیا. نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد واسط پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا

جہاں اُسے تفتیش کی جا رہی ہے. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کا کہنا تھا کہ اُس پر شیطانی طاقتیں غالب آ گئی تھیں، انہی کے زیر اثر اُس سے یہ حرکت ہوئی ہے ، اُسے بالکل نہیں پتا تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے. ورنہ اس کا اپنے چچا اور گھر والوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا. جبکہ پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے بڑی سزا سے بچنے کے لیے یہ ساری کہانی گھڑی ہے. درحقیقت ملزم اس سے پہلے بھی منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے جُرم میں گرفتار ہونے کے بعد سزا پا چکا ہے.

..

ضرور پڑھیں: حال یہ ہے کہ وزیراعظم جوائنٹ سیشن میں پہنچنے کے بجائے ٹیپو سلطان کی تلوار تلاش کرتے رہ گئے‘ شاہ محمود قریشی کو عین قیام کے وقت سجدہ یاد آ گیا اور اپوزیشن نے پوری دنیا کے سامنے اپنے گندے کچھے دھونا شروع کر دیے، کیا ایسے آزاد ہو گا کشمیر ۔۔۔؟ جاوید چوہدری نے ایک ساتھ سب کو لتاڑ دیا

Top