single photo

بریکنگ نیوز : ملکی سیاست میں ہلچل۔۔۔ اسلام آباد مارچ سے پہلے مولانا فضل الرحمان لاہور میں کیا کرنے والے ہیں؟ بڑا سیاسی منصوبہ تیار

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جے یو آئی ایف (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آ باد سے پہلے پنجاب میں میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا، مولانا فضل الرحمٰن کے ستائیس اکتوبر کو کراچی سے نکلنے والے قافلے سکھر، لاڑکانہ سے چلتے ہوئے جنوبی پنجاب میں داخل ہوں گے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے جی یو آئی ایف کے سربراہمولانا فضل الرحمان فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملتان سے جنوبی پنجاب کے تمام قافلے ملاتے ہوئے لاہور پہنچیں گے .

لاہور میں بالخصوص پنجاب میں مولانا فضل الرحمٰن کو لانے اور یہاں پر حکومت اور اداروں کیخلاف پاور شو کرنے کا مشورہ اور ہدایت میاں نوازشریف کی طرف سے ملی ہے . مولانا کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پنجاب میں ان کو ہر قسم کی سپورٹ (ن) لیگ مہیا کرے گی اور پنجاب میں (ن) لیگ کے حمایتی بیوروکریٹس اور پولیس افسران بھی ان کی مدد کریں گے . ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک بڑا قافلہ ڈی جی خان سے جنوبی پنجاب میں اسی قافلے کیساتھ شریک ہو جائیگا . اسی طرح ڈی آ ئی خان سے قافلہ براستہ بنوں سوات اپنے ساتھ دیگر قافلوں کو شامل کرتا ہزارہ پہنچے گا اور ہزارہ میں بھی (ن) لیگ ان کو بھرپور مالی اور افرادی قوت کی سپورٹ کرے گی . مولانا فضل الرحمٰن کو لاہور آ نے کا مشورہ اس لئے دیا گیا کہ (ن) لیگ یہاں ٹریڈرز اور اپنے دیگر ونگز کے ذریعے ان کا استقبال کرے گی اور لاہور اور دیگر اضلاع کے ارکان اسمبلی کو بھی ان کیساتھ شامل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے . لاہور میں مولانا کا خطاب کرایا جائے گا اور پھر جی ٹی روڈ کے ذریعے انہیں اسلام آ باد لے جایا جائے گا. ذرائع کا کہنا ہے (ن) لیگ نے اپنے اوور سیز ذمہ داران کو کہا ہے وہ پریس کانفرنس کر کے یہ اعلان کریں کہ مولانا کے جلوس کو وہ اتنا فنڈ دے رہے ہیں، اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ مولانا کو فنڈنگ حقیقت میں پاکستان سے ہو گی مگر اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے ایسے اعلانات کرائے جائیں گے کہ یہی ثابت ہو مولانا کو اوور سیز پاکستانی پیسے دے رہے ہیں تا کہ کوئی الزام نہ آ سکے . ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مولانا کے جلوسوں کو فنڈنگ کیلئے کچھ ڈویلپرز ، معروف بزنس مینوں اور کچھ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد اور ٹریڈرز کو (ن) لیگ کی اہم شخصیت کی طرف سے ہدایات دیدی گئی ہیں. یہ بھی پلاننگ کی گئی ہے کہ جس شہر میں ان کا جلوس جائے وہاں کی مارکیٹیں بند ہوں ، اس کیلئے ٹریڈرز سے رابطے اور طاقت کا استعمال کرنا پڑے تو کیا جائے . فضل الرحمٰن کے جلوسوں اور جلسوں کو پر تشدد بنانے کی پلاننگ بھی دونوں سیاسی جماعتیں کر چکی ہیں.

..

Top