single photo

بریکنگ نیوز: ماسٹر پلان تیار ۔۔۔۔۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کو انکے کارکنوں سمیت کس بند گلی میں لے جا کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ تازہ ترین خبر

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکمت عملی کی تیارکرنا شروع کردی . حکومت نے وزیراعلیٰ، گورنر، وزیر قانون، وزرا اور اتحادیوں سے تجاویز مانگ لیں .

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت متعدد رہنماؤں کا حزب اختلاف جماعتوں سے رابطے کا امکان قریب ہی ہے. حکومت نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کا ٹاسک سونپ دیا ہے. سربراہ جمیعت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ طور پر گرفتاری بھی زیر غور ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے بھائیوں اور قریبی ساتھیوں کے پرانے کیسز بھی کھولنے کا امکان ہے حکومتی وزیر ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کو نیب کی جانب سے تحقیقات کروانے کا عندیہ دے چکے ہیں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پنجاب کے کن کن مدارس سے مدد ملنے کی امید ہے، وفاق نے اس حوالے سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں. مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرستیں بھی وفاق نے طلب کرلی ہیں. میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ آزادی مارچ کو بیک ڈور کے ذریعے ناکام بنانا ہے. اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت کئی رہنماؤں کا حزب اختلاف جماعتوں سے جلد رابطے کا امکان ہے حکومت نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کا ٹاسک سونپ دیا ہے.یا دہے کہ سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پچھلے ایک سال سے دھرنے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، حکومت کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ اسلام آبد نہ آئیں، مولانا فضل الرحمان سکھرسے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے اور براستہ صادق آباد پنجاب میں داخل ہوں گے. پھر پنجاب سے اسلام آباد جائیں گے. مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تو اس کی بھی تیاریاں کی جا چکی ہیں. 2014ء میں جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا تو میں اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان مارچ کریں لیکن دھرنا نہیں دینا چاہیے کیونکہ دھرنے سے پورے شہر کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے. میں آج بھی یہی خیال کر رہا ہوں کہ جو ہونے جا رہا ہے درست نہیں ہے. کہ مولانا فضل الرحمان جلسہ کرکے واپس چلے جائیں ،لیکن وہ میری رائے پر عملدرآمد کرنے کے پابند نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ بطور صحافی اطلاعات یہ ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کم ازکم 2 ہفتے کے دھرنے کی تیاری کرکے اسلام آباد کا رخ کریں گے

..

Top