single photo

’’ میں آپ کو ایک خبر دے دیا ہوں کہ وزیر اعظم کو ۔۔۔۔‘‘ عمران خان کو کس کام کے لیے منا لیا گیا تھا؟ عارف نظامی کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اب مولانافضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر بھی یوٹرنلے چکے ہیں، ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے بدھ کو میٹنگ کرنی تھی اس کمیٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب، کے پی کے ، وزیر داخلہ شامل تھے، لیکن عمران خان نے اچانک یہ فیصلہ کیا کہ مولونا سے اب کوئی بھی بات نہیں کی جائے گی . تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک گرینڈ الائنس بن چکا ہے، ایسا ہی ایک گرینڈ الائنس ماضی میں بھی بن چکا ہے جو کو ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بنا تھا ، لیکن بعد میں اور چیزیں سامنے آتی گئیں، لیکن آج کے بننے والے الائنس میں ایک بات ہے کہ سب متفق ہیں کہ عمران خان کو نکالنا ہے، اسے ایک منفی ایجنڈا ہی کہا جائے گا اور اسکی حمایت جمہوری نظام میں ممکن نہیں، لیکن اس میں حکومت کا بھی قصور ہے کیونکہ عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جا چکا ہے اور پھر امید یہ ہے کہ اپوزیشن مذاکرات بھی کرے، خود ہی پارلیمنٹ کو غیر مؤثر کیا جاچکا ہے .

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میں ایک خبر دینے جا رہا ہوں کہ عمران خان کو منا لیا تھا کہ انتقام کی سیاست سے مارچ کو نہیں روکا جاسکتا، گفتگو کی جائے مولانا سے، اس سلسے میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا نام سامنے آیا لیکن پھر انہوں نے بھی تردید کر دی کہ ان کو کوئی ٹاسک نہیں سونپا گیا، پھر ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں وزرائے اعلیٰ سمیت وزیر داخلہ کا نام بھی شامل تھا لیکن اب یہ کمیٹی بھی توڑ دی گئی ہے. لیکن اب عمران خان کو مشورہ یہی دیا جا رہا ہے کہ انتقامی حربوں کو چھوڑ کر بات چیت کا سلسلہ اپنایا جائے.

..

Top