single photo

مولانا صاحب اگر میاں صاحب کو میں آپ کی یہ بات بتا دوں تو وہ تمہیں ۔۔۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی کون سی کمزوری پکڑ لی؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں، اس معاملہ سے نواز شریف کوآگاہ کرنے کی ضرورت ہے . نجی نیوز چینل کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ن لیگ کے رہنماﺅں کو موبائل فونز لیکر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور خبریں لیک ہونے خدشے کے پیش نظر لیگی رہنماﺅں کے موبائل فونز باہر ہی رکھوا لئے گئے .

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے نواز شریف کوآگاہ کرنے کی ضرورت ہے .شہبازشریف کی زیرقیادت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہاجس میں مولانا فضل الرحمن کے آزاد ی مارچ اور دھرنے میں شرکت سے متعلق مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا .دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی پہلے ہی گو مگوں کی کیفیت میں ہے اور اب لاڑکانہ کی مقامی سیاست نے آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کی شرکت کے امکانات کو مزید کم کردیا ہے. نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاڑکانہ کے جیالے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے آگے پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگادیے. جیالوں نے شکوہ کیا کہ جے یو آئی لاڑکانہ میں ہمارے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے اور کھل کر جی ڈی اے کی حمایت کر رہی ہے، مولانافضل الرحمان کی دہری پالیسی ہے جس کا مرکزی قیادت کو نوٹس لینا چاہیے.جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ جے یو آئی لاڑکانہ میں ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے لیکن سندھ حکومت آزادی مارچ کے شرکا کو سہولیات دے رہی ہے. جیالوں کی جانب سے شکایات پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کریں.

..

Top