single photo

بڑی سیاسی خبر : مولانا فضل الرحمان کے بعد بلاول بھٹو نے بھی عمران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا، بڑا اعلان

لارکانہ(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کیس میں آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا ہم کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے . تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہگائی اور ٹیکسوں کے طوفان سے عام آدمی پریشان ہے ، کراچی سے کشمیر تک عوام کا پیغام لے کر چلیں گے ، سرکاری ادارہ ہو یا نجی ہر جگہ نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، ہمیں مل کر پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے، غیر جمہوری حکومت کے خلاف جدو جہد کا سفر شروع ہو گا .

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کراچی میں جلسہ کریں گے ، گیس اور بجلی کے بل منھگے ہو گئے ہیں، عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کیلیے نکلیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے 17 اکتوبرکے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ باندھے جائیں، ہم دھاندلی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں. بلاول بھٹو نے خطاب میں مزید کہا کہ الیکشن پی ایس 11 میں ہورہا ہے، میں پی ایس 12 میں بیٹھا ہوں. چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا 1973کےآئین اور18ویں ترمیم کیلئے کارکنوں نے قربانیاں دیں. شہید بے نظیر بھٹو کیس میں آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا، عوام دشمن بجٹ سےعوام کامعاشی قتل ہو رہا ہے. کیلئے جی یو آئی ایف کے سربراہمولانا فضل الرحمان فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملتان سے جنوبی پنجاب کے تمام قافلے ملاتے ہوئے لاہور پہنچیں گے.

..

Top