single photo

پورا پنجاب عمران خان کیخلاف جائے گا، ڈاکٹر شاہد مسعود

لاہور((قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ پورا پنجاب عمران خان کیخلاف جائے گا، میں الیکشن کی بات نہیں کررہا، موجودہ حالاتپنجاب کی پولیس، تاجر، بیوروکریسی سپورٹ کرے گی، اب ان کو موقع مل گیا کہ اس قصے کو ہی مکا یا جائے کہ پاکستان میں کبھی احتساب ہوگا، لیکن بدمعاشیہ پھر بھی نہیں بچے گا . انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا پنجاب عمران خانکیخلاف جائے گا .

میں الیکشن کی بات نہیں کررہا، میں موجودہ حالات کی بات کررہا ہوں.پنجاب کی پولیس، تاجر، بیوروکریسی حالات کو سپورٹ کرے گی. پنجاب میں بیوروکریسی اورپولیس کا معاملہ ہوا، ہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہیں ،بالکل ان کی گورننس پر تنقید کی جاتی ہے. لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس میں ان کی جڑیں نہیں ہیں.اب ان کو موقع مل گیا کہ اس قصے کو ہی مکا دیا جائے ، کہ پاکستان میں کبھی احتساب ہوگا. یہ احتساب کا پورا بیانیہ ختم کرنے کی کوشش کرے گا.لیکن بدمعاشیہ بچے گا نہیں، سیاستدانوں کی بات نہیں ہورہی.وزیراعظم عمران خانوزیراعظم ہاؤس میں دائیں بائیں بیٹھے مافیا کو تلاش کریں. ادھر کی خبریں ادھر اور ادھر کی ادھر پہنچ رہی ہیں. احتساب سیاستدانوں کا نہیں سب کا بلاتفریق ہوگا.سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ایک فیصلہ کن میچ کا آغاز ہے، یہ اختتام نہیں ہے،یا کتاب کا دیباچہ کہہ سکتے ہیں.حسن نثار نے ایک سوال پر کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے پنجاب سرکتا ہے توسرک جائے،ہماری صحت پر کیا اثر پڑے گا؟ کیونکہ موجودہ سے بدتر ہونہیں سکتا، جو پنجابکے ساتھ ہورہا ہے،جب سڑکوں پر نکلتاہوں توسڑکیں اجڑتی ہوئی نظر آتی ہیں.

..

Top