single photo

مولانافضل الرحمٰن نے وزیراعظم پاکستان بننے کی پریکٹس شروع کردی

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیاپرایک ویڈیوجاری ہوئی ہے جس میں مولانافضل الرحمٰن مدارس کےباوردی بچوں کے گارڈ آف آنرکامعائنہ کررہے ہیں . بچوں کی جانب سے مولاناکوسلامی پیش کی جاتی ہے مولانااس کاجواب سیلوٹ مارکردیتے ہیں ویڈیومیں مولاناکیساتھ عبدالغفورحیدری اوراکرم درانی بھی اس موقع پرموجودہوتے ہیں .

ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ مولاناحکومت سےمحاذآرائی کے لیے طلبہ کوتیارکررہے ہیں ،اورملک کوخانہ جنگی کی طرف لےجاناچاہتےہیںایسانہیں ہوناچاہیے ،ملکی قانون کے مطابق کسی بھی عام شہری کوبندوقیں رکھنے کاکوئی حق نہیں جبکہ آرٹیکل 256کے مطابق کسی بھی شخص کومسلح ملیشیارکھنےکااختیارنہیں .افسوس کی بات ہے کہ ہماری ایلیٹ کلاس اورحکمران طبقے نے اس قانون پرکبھی عمل درآمدنہیں کیایہ صرف پاکستان میں ہی ہوتاہے کہ چندافرادکے ہاتھوںمیں غریب عوام کی قسمت کوچھوڑ دیاجاتاہے.ماضی کی حکومتوں نے وکلاء ،تاجروں اورسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کواسلحہ لائسنس جاری کرنے کاوعدہ کیالیکن افسوس کے ساتھ صرف ایم این ایز کوہزاروں کے حساب سے لائسنس جاری کیے گئے،صوبوں کی جانب سے بھی اس معاملے میںکوئی پیش رفت نہیں کی گئی ،پاکستان میں غیرقانونی اسلحہ اورمسلح ملیشیائوں کی موجودگی ایک بڑامسئلہ ہے لیکن کوئی بھی اس مسئلے پربات کرنے کوتیارنہیں

..

Top