single photo

رستم ہندگاماپہلوان طواف کے دوران حجراسودکے سامنےکھڑےہوگئے

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مفتی نعیم بٹ نے رستم ہندگاماپہلوان کاایک قصہ بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ ایک دفعہ گاماپہلوان حج کے دوران جب طواف کررہے تھے توپیچھے سے ایک حبشی نے انہیں دھکادیاتووہ لڑکھڑاگئے اوربڑی مشکل سے انہوں نے خودکوسنبھالادوسرے چکرکے دوران وہ حجراسودکے پاس کھڑے ہوگئے اوراپنے ساتھیوں کوکہاکہ آئوجس جس نے بھی حجراسودکوبوسہ دیناہے وہ دے دے ،سارے لوگوں نے زورلگادیالیکن اس کواپنی جگہ سے نہ ہلاسکے جب ان کاآخری وقت آیاتومنہ پرمکھیاں بیٹھی ہوئی تھیں کسی نے پوچھاکہ پہلوان جی منہ سے مکھیاں کواڑالوتوانہوں نے کہاکہ میراہاتھ ہی نہیں ہلتامیں مکھیاں کیسے اڑالوں .

.

.

Top