single photo

خدا کے بندو: یہ لڑکی تو میری بہن ہے اس سے شادی۔۔۔ اسکینڈل کھڑا ہونے پر مشہور پاکستانی اداکار کا مؤقف سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر آج کل خبروں کو بے بنیاد طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے اسی طرح گلوکار ناصر بیراج کی علیبہ خان سے شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر گلوکار ناصر بیراج نے اپنی اور اداکارہ علیبہ خان کی شادی کی خبر لگنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ خبر لگائی ہے اللہ اسے ہدائت دے اور سچ لکھنے کی توفیق دے کیونکہ اس نے بہن بھائی کے مقدس رشتے کو مجرو کرنے کی کوشش کی ہے . ایک سوال کے جواب میں ناصر بیراج نے کہا کہ آج چند اخبارات میں لگنے والی خبر پڑھ کر دکھ ہوا کہ ایسے نام نہاد صحافی صرف اپنی بلے بلے کروانے کے لیئے ہر کسی کے بارے میں غلط قسم کا پراپیگنڈا لکھ دیتے ہیں اور انہیں علم نہیں ہوتا کہ ان کی اس اوچھی حرکت سے دوسرے کو کتنی تکلیف ہوتی ہے .

ضرور پڑھیں: ایک بہن بیٹی کا خوبصورت میسج

ناصر بیراج نے کہا کہ نیوز ایجنسی کو اپنے ادارے میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہیئے

جو ایسی غلط اور بے بنیاد خبریں لگوا کر نہ صرف ادارے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ آرٹسٹوں کی بھی توہین کرتے ہیں. ناصر بیراج نے کہا کہ علیبہ خان اور ان کا بہن بھائی کا رشتہ ہے وہ ان دنوں اپنا نیا پراجیکٹ مکمل کر رہے ہیں جس کی ڈائریکشن علیبہ خان دے رہی ہیں اسی لیئے وہ اکٹھے آجا رہے ہیں اس بات کو لے کر اس نام نہاد صحافی نے بہن بھائی کے مقدس رشتے کو کچھ اور رنگ دینے کی کوشش کی ہے. ناصر بیراج نے مذید کہا کہ وہ جلد اس رپورٹر کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کا سوچ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے کیونکہ یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے جس سے انہیں اور علیبہ خان کو تکلیف اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ پریس کلب لاہور میں بھی اس صحافی کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کروائیں گے.

..

ضرور پڑھیں: طوائف سے بہن تک کی کہانی

Top