single photo

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14اکتوبر کو کس وقت پاکستان پہنچیں گے؟دورے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14اکتوبر کورات 9بجے اسلام آباد پہنچیںگے . ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شاہی جوڑا 15اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا .

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 15اکتوبر کو ایک سکول کا بھی دورہ کریں گے.ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شاہی مہمان اسی دن چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے، برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے.ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق لاہور میں شاہی مہمان ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کریں گے، لاہور میں دونوں بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کریں گے.

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ اور شہزادی لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے، شاہی جوڑا 17اکتوبر کو چترال کا دورہ کرے گا.ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 18اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے واپس روانہ ہوجائیں گے.

..

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے

Top