single photo

(ق) لیگ کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات ، مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات سامنے آ گئے ، مسائل حل نہ ہونے پر استعفے کا عندیہ دیدیا . نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بائو محمد رضوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں .

ضرور پڑھیں: حکومت کا 2 بار بیرون ملک جانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کے تحفظات سامنے آئے ہیں.

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر بھی مذکورہ وزیر کو آگاہ نہیں کیا گیا . ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا ہے.یاد رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیرحافظ عمار یاسر نے بھی حکومت سے تحفظات پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا .

..

ضرور پڑھیں: حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس اکٹھا کیا اور فی لٹر کتنی رقم وصول کررہی ہے؟ اعتراف کرلیا

Top