CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13328

  • Deaths
    281
  • Sindh
    4615
  • Punjab
    5446
  • Balochistan
    781
  • KP
    1864
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    59

پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز 2مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے،لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال

کراچی (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے . طیارہ لینڈ ہوتے ہوئے ہی مسافرکو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا .

ضرور پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو ٹریول ایجنٹوں سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ٹکٹ نہ خریدنے کی ہدایت کردی گئی

تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے331میں دوران پرواز مسافرآپس میں لڑ پڑے، ایک مسافر کا دوسرے مسافر پرالزام تھا کہ وہ خواتین کی ویڈیو بنارہا تھا.ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر دونوں مسافرآپس میں الجھ پڑے،

فضائی میزبانوں کے منع کرنے کیباوجود نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں مسافروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا.طیارے کے عملے نے تمام صورتحال سے کپتان کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارہ کراچی لینڈ ہوتے ہی مسافر کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا.

..

ضرور پڑھیں: پی آئی اے کی زائد کرایہ لینے والے تمام ایجنٹس کیخلاف سخت کارروائی


Top