single photo

الطاف حسین کو گرفتار کر لیا گیا

لندن (قدرت روزنامہ) لندن میں الطاف حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، الطاف حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے اشتعال دلوایا ہے اس لیے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے . برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی سدک پولیس اسٹیشن کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، الطاف حسین پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے، .

ضرور پڑھیں: الطاف حسین کابھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو،پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

خیال رہے کہ ااب سے کچھ دیر قبل نفرت انگیز تقریر کرنے پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، لندن پولیس کی جانب سے الطاف حسین کو چارج کر دیا گیا ہے،

الطاف حسین پر نفرت انگزی تقریر کے ذریعے لوگوںکو اشتعال دلوانے کا الزام تھا. ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین آج تیسری مرتبہ بارطانیہ کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے، پیشی کے دوران الطاف حسین پولیس کی جانب سے کیےجانے والے سوالات کا کے صحیح طریقے سے جواب نہیں دے پائے، پولیس کی جانب سے بانی ایم کیو ایم پر دباؤ ڈالا گیا کہ اگر انہوں نے سوالوں کے جوابات نہ دیئے اور تعاون نہ کیا تو ان پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی. اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ الطاف حسین کے وکیل نے بتایا ہے کہ انکے مؤقل پولیس کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات نہیں دے سکے، جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے. یاد رہے کہ گیارہ جون 2019 کو نفرت انگیز تقاریر کرنے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، اس چھاپے میں برطانوی پولیس کے کم ازکم 15 اہلکاروں نے حصہ لیا تھا ،

گرفتاری کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن میں پیش کر دیا گیا تھا، اس دوران بھی ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی، تفتیش کے دوران الطاف حسین پولیس کو صرف اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر اور گھر کا پتہ ہی بتا پائے تھے باقی سوالوں کے جواب دینے سے کلاثر تھے، الطاف حسین کے وکیل کی جانب سے بھی انہیں صرف نو کمنٹس کہنے کا کہا گیا تھا لیکن یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نو کمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جاسکتا ہے. تاہم اب ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بانی ایم کیو ایم پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے.

..

ضرور پڑھیں: الطاف حسین کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست

Top