single photo

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی برطانیہ میں کتنی جائیدادوں کے مالک نکلے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنا بیان جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں تین جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسی ہیں .

جمعرات کو اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیاجس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بچے اس کے بے نامی دار ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سےگریز کر رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں پہلی ماحول دوست مسجد کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا لیکن کس ملک کے حکمران نے کیا؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

جواب میں کہا گیا کہ بطور اٹارنی جنرل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے،

وزیر قانون کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں.جواب میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں،احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے،احتساب سے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں. صدر اور وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں پر آرٹیکل 248 کا استثنیٰ ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کونسل کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں.

..

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں کوئی جرم نہیں کیا،سپریم کورٹ کو پیسے دینے کیلئے گھربھی بیچنا پڑا تو بیچ دیں گے،ملک ریاض

Top