single photo

’’ دو سالوں میں ملکی معیشت بہتر ہوجائے گی ۔۔۔‘‘ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد رُت ہی بدل گئی، پاکستان کی نامور کاروباری شخصیت نے حکومت کو بڑی آفر کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی نامور کاروباری شخصیت زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ہمارے ساتھ مشاورت کر لے تو ملکی معیشت 2 سالوں کے اندر اندر بہتری کی طرف گامزن ہوجائے گی ، ہمارے پاس ملکی معیشت کو بہتر کرنے کا حل موجود ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ ملکی معیشت مضبوط ہے لیکن ہماری پالیسی سے مضبوطی کی طرف گامزن ہوجائے گی . تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی یہ نہیں کہہ رہی کہ معیشت بہت مضبوط ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسی پالیسی لا رہے ہیں جس سے معیشت بہتر ہو جائے گی .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ہماری مارکیٹیں اس وقت کسمپرسی کا شکار ہوچکی ہیں، حالات بہت خراب ہیں، جتنی بری حالت پاکستانی معیشت کی اب ہے اس سے پہلے نہیں تھی، اس وقت ہمیں ایکسپورٹ کو درست کرنے کی ضرورت ہے، لوگ ڈرتے ہیں کہیں سیلز ٹیکس کا ریفنڈ انہیں واپس ہی نہ ملے، لیکن حکومت کو عوام اور تاجر برادری وک یہ یقین دلانا ہوگا، جہاں تک شناختی کارڈ کا مسئلہ ہے کہ تو حکومت کو چاہیئے کہ اس مسئلے کو حل کریں معامالت اس طرح آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ہماری بھی یہی کوشش اور خواہش ہے کہ کرپشن کا پیسہ واپس آجائے لیکن جیسے ہی 17 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی بات آتی ہے تو پھر حل کیسے ہوگا؟ اگر حکومت ایسے ہی چلتی رہی تو پاکستان کا مستقبل انتہائی قرب ناک ہوگا،

وزیر اعظم عمران خان کو تاجر برادری کی جانب سے جو چھ نکاتی ایجنڈا دیا گیا ہے اس پر اگر حکومت عمل پیرا ہوجائے تو دو سالوں کے اندر ہی ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی ، ہمارے ساتھ مذاکرات کیے جائیں ہم حل نکال لیں گے. دوسری جانب حکومتی رہنماء عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تاجر برادری مذاکرات کی ٹیبل پر لایا جائے، تاجر برادری کے ساتھ ٹیکس کے حوالے سے سفارشات تیار کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس کام کے لیے آمادہ نہیں ہیں.

..

ضرور پڑھیں: چیف جسٹس ، آرمی چیف اور وزیراعظم کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے

Top